
بارش کے سبب نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ میچ میں تاخیر
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایجبیسٹن گراؤنڈ برمنگھم میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ گو کہ بارش رک چکی ہے لیکن تیز بارش کے سبب میدان گیلا ہوگیا ہے لہذا اس کے خشک ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ دونوں ایمپائرز کی طرف سے فیلڈ کا معائنہ کیا گیا ہے تاہم فیلڈ تاحال ہے۔ مقامی وقت کے مطابق 11 بجے ایمپائرز دوبارہ فیلڈ کا جائزہ لیں گے اور صورتحال بہتر ہوئی تو ٹاس ہوگا۔ ابھی ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ کی متوقع ٹیم: مارٹن گپٹل، کولن منرو،کین ولیم سن، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جمی نیشام،کولن ڈی گرانڈہوم، مچل سانٹنر، میٹ ہنری،لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ ۔ جنوبی افریقہ کی متوقع ٹیم : فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملا،ہی وینڈر ڈوسن،جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، اینڈائل فلکوایو، کاگیسو ربادا، لنگی انگیدی، عمران طاہر۔ پوائنٹس ٹیبل: نیوزی لینڈ7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈاب تک میچز کھیل چکا ہے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک بارش کی نذر ہوگیا۔ جنوبی افریقہ نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے3 میں ناکامی اورایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2MVUTTi
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2MVUTTi
0 Response to "بارش کے سبب نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ میچ میں تاخیر"
Post a Comment