
انگلینڈ کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں کی بیگمات بھی خوش
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں کرکٹ پنڈت جو بات یقین سے کہتے ہیں وہ ہے اس ٹیم کی ’غیر یقینی‘ کارکردگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کس میچ میں کیسا پرفارم کر جائے اس بارے میں ہر کوئی پیش گوئی کرتے ہوئے ہچکچاتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح نے یہ بات ایک مرتبہ پھر سچ ثابت کر دی ہے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ فیورٹ انگلینڈ کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور میچ جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم پر جہاں ہر طرف سے تعریفوں کی برسات ہو رہی ہے وہیں پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ان میں ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کرکٹ کپتان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ بھی شامل ہیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ زبردست کم بیک کرتے ہوئے پاکستان نے پھر بتا دیا کہ اس کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے وننگ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اہم حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بولر اور اس وقت کے کمنٹیٹر وسیم اکرم کی آسٹریلیوی بیگم شینیرا اکرم نے پرجوش ٹویٹ میں کہا 'کم آن پاکستان اسے گھر لے آؤ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ میں کہا برطانوی کلچر امتزاج ہے اور یہی چیز ہے جشن منانے والی۔ آگے بڑھو انگلینڈ، پاکستان زندہ باد۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2wEhkRO
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2wEhkRO
0 Response to "انگلینڈ کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں کی بیگمات بھی خوش"
Post a Comment