
افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے کا 36 واں میچ آج افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہیڈنگلے گراؤنڈ لیڈز میں کھیلا جارہا ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پوزیشن : دونوں ٹیمیں ایونٹ کے دوران اب تک سات، سات میچز کھیل چکی ہیں۔ پاکستان تین میچز میں کامیاب اور تین میں ناکام رہا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ افغانستان نے اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے اس لئے اس کے پاس ابھی تک کوئی پوائنٹ نہیں جبکہ پاکستان کے پاس 7پوائنٹس ہیں۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے اور افغانستان پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج افغانستان سے اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے ہونے والا میچ بھی جیتنا لازمی ہے۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2JbJDwU
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2JbJDwU
0 Response to "افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ"
Post a Comment