-->
ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 292 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 292 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ 2019 کا 29 اور آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے مخالف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنزب نائے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کو یہ میچ جیتنے کے لئے 292 رنز کا نسبتاً مشکل ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم سن اور راس ٹیلر نے نصف سنچریز بنائیں حالانکہ  اوپنرز مارٹن گپٹل اور کولن منرو کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھے انداز میں نہیں ہوا تھا  کیوں کہ  کوٹریل نے پہلے ہی اوور میںدونوں اوپنرز کو آؤٹ کردیا تھا۔ راس ٹیلر اور ولیم سن کی پارٹنر شپ 160 رنز کی رہی۔ روس ٹیلر نے 69 رنز بنا کر کرس گیل کی گیند پر آؤٹ ہوئےجبکہ  لیتھم 210 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ولیم سن نے بھی نصف سنچری بنائی. 47ویں اوور میں اسکور 251 رنز ہوگیا ۔ان کے بعد نیشام اور گرینڈ ہوم آئے اور دونوں نے بہت تیزی سے اسکور کو آگے بڑھایا۔ نیشام 28 اور گرینڈ 16رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سینٹنر تھے جو 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔  کاٹریل نے4 وکٹیں لیں، بریتھویٹ نے2 اور کرس گیل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم : ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ڈیرن براوو اور گیبریل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ آندرے رسل زخمی ہیں۔ باقی کھلاڑیوں میں شامل ہیں: جیسن ہولڈر، کرس گیل، ایون لوئس، شائی ہوپ، نیکولس پورن، شمرن ہٹمیئر، کارلوس بریتھویٹ، ایشلے نرس، کیماروچ، شیلڈن کوٹریل، اوشانے تھامس نیوزی لینڈ:  کین ولیمسن (کپتان)، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، جمی نیشام، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2Y0INJD

Related Posts

0 Response to "ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 292 رنز کا ہدف"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3