
افغانستان، آسٹریلیا کے خلاف207 رنز بنا کر آؤٹ
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ افغانستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان کاؤنٹی گراؤنڈ برسٹل میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38 اعشاریہ 2اوورز میں207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد آسٹریلیا کو یہ میچ جیتنے کے لئے 208 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، جو بظاہر آسٹریلیا جیسی بڑی اور تجربہ کار ٹیم کے لئے مشکل نظر آتا ہے۔ محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن دونوں ہی کھلاڑی کوئی کمال نہیں دکھا سکے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ شہزاد کو اسٹارک نے اور زازئی کو کومنس نے آؤٹ کیا۔ تیسرے بیٹسمین رحمت شاہ تھے، جنہوں نے 43رنز کا بڑا اسکور کیا۔ مگر زامپا نے انہیں اسمتھ کے ہاتھوں اپنی بال پر کیچ کر لیا۔ حشمت اللہ شاہدی بھی زامپا کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 18رنز بنائے، جبکہ محمد نبی سات ہی رنز بنا سکے اور رن آؤٹ ہوگئے۔ گلبدین نائب سے افغان ٹیم کو خاصی امیدیں تھیں۔ مگر وہ 31 رنز سے زیادہ کا اسکور نہ کر سکے۔ ان کی وکٹ مارکس اسٹوئنیس نے لی۔ نجیب اللہ زادان کو بھی اسٹوئنیس نے آؤٹ کیا۔ مگر وہ 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جو اب تک سب سے بڑا اسکور تھا۔ دولت زدران بھی کومنس کی بال پر زیادہ رنز نہ بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل رہے اور صرف چار رنز ہی بنا سکے۔ راشد خان نے 27رنز بنائے اور یوں افغانستان کی نویں وکٹ گری۔ مجیب الرحمٰن اور حامد حسن نے آخری وکٹ کے طور پر گیم کو آگے بڑھایا۔ لیکن بات زیادہ نہ بڑھ سکی۔ نجیب 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کومنس نے آؤٹ کیا جبکہ حامد ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح افغانستان کی پوری ٹیم 38 اعشاریہ 2اوورز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلین ٹیم آرون فنچ، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنیس، ایلکس کیرے، پیٹ کومنس، ناتھ کولٹر۔نائل، مچل اسٹارک اور ایڈم زامپا۔ افغان ٹیم محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی،رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمٰن، حامد حسن اور دولت زردان۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2W9ukJI
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2W9ukJI
0 Response to "افغانستان، آسٹریلیا کے خلاف207 رنز بنا کر آؤٹ"
Post a Comment