
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ، جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ کرکٹ 2019 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلامیچ اوول میں کھیلا جارہا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے گا۔ جنوبی افریقاکا اسکواڈ فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملا، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر،جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، اینڈائل فلکوایو، ڈیل اسٹین، کاگیسو ربادا، لنگی انگیدی، آنرچ نورٹج، عمران طاہر اور تبریز شمسی ۔ انگلینڈاسکواڈ اوئن مورگن ، معین علی، جوفرا آرچر،جونی بیرسٹو، جاس بٹلر، ٹام کرن، لیام ڈاؤسن، لیام پلنکیٹ، عادل رشید،جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس،جیمس ونسے، کرس ووکس، مارک ووڈ ۔ کچھ ورلڈ کپ کے بارے میں ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں افغانستان، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلادیش شامل ہیں۔ اس بار کے فورمیٹ کے تحت ٹیموں کو گروپس میں تقسیم نہیں کیا گیا ہے بلکہ ہر ٹیم کو دوسری ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔ یوں کل 48میچز کھیلے جائیں گے ۔ سیمی فائنل اور فائنل میں جانے تک ہر ٹیم کو مخالف ٹیموں سے نو، نو میچز کھیلنا ہوں گے ۔ سیمی فائنل چار اور فائنل دو ٹیموں کے درمیان 14جولائی کو کھیلا جائے گا۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2WfnZkA
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2WfnZkA
0 Response to "ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ، جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ"
Post a Comment