
چوری پرہاتھ کاٹنے کی سزا برونائی میں اسلامی قوانین نافذ
برونائی دارسلام میں اسلامی قوانین نافذ کر دئے گئے ہیں جن میں ہم جنس پرستوں کو جنسی تعلق ثابت پر سنگساری جبکہ چوری پر مجرم کے ہاتھ کاٹنے کی سزا بھی شامل ہے ۔ برونائی داراسلام جنوب مشرقی ایشیا کا مسلم اکثریتی ملک ہے جہاں یہ قوانین ابتدائی طور پر 2014میں متعارف کروائے گئے جن پر مرحلہ وار عمل درآمد جاری تھا ۔ برونائی کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب یہ قوانین 3 اپریل س نافذ العمل ہوں گے ۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے اسلامی شریعہ قوانین ایسے جرائم کے خلاف جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں جبکہ یہ قوانین یر فرد کو چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو مکمل آزادی اور تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں ۔ اسلامی قوانین کے تحت سزائیں برونائی دارالسلام میں مئی 2014میں اسلامی شریعت کے تحت سزاوں کا نظام متعارف کروایا گیا ۔ ان میں رمضان کے مہینے میں روزہ نہ رکھنے جمعہ کی نماز ادا نہ کرنے والوں کو جرمانے اور جیل کی سزائیں تجویز کی گئیں تھیں ۔ نئے قوانین کے تحت چوری ثابت ہونے پر مجرم کو کم سے کم کوڑوں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ کاٹنے کی سزائیں بھی نافذ کی گئیں ہیں۔ ہم جنس پرستی کے تحت جنسی تعلق ثابت ہونے اور زنا کے مرتکب افرد کو سنگساری یعنی پتھر مار کر ہلاک کرنے کی سزائیں بھی نافذ کی گئیں ہیں۔ نئے قوانین کے نفاذ پر ردعمل اسلامی قوانین کے نفاذ پر امریکہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان رابرٹ پیلاڈینو کا کہنا ہے کہ غیر انسانی اور تشدد پر مبنی سزائیں قطعی طور پر قابل قبول نہیں یہ اقدام انسانی حقوق کے چارٹرکے منافی ہے جس کا برومائی بھی دستخطی ہے ۔ برونائی میں اسلامی قوانین کے نفاذ پر اقوام متحدہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔ عالمی اقوام کے ادارے نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ جبکہ برونائی کے عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے ۔ برونائی کے سلطان کون ہیں ؟ برونائی معدنی وسائل سے مالا جنوب مشرقی ایشیا کا ایک چھوٹا سے ملک ہے ۔ برونائی دارسلام کے سلطان حسن البلقیہ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے ۔ برونائی کی آباد چارلاکھ بیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔ برونائی کے سلطان کی دنیا بھر جائیداددیں اور ہوٹل ہیں ۔
from دنیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2WFBSV5
from دنیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2WFBSV5
0 Response to "چوری پرہاتھ کاٹنے کی سزا برونائی میں اسلامی قوانین نافذ"
Post a Comment