-->
افغانستان: شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ،؛ 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

افغانستان: شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ،؛ 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

افغانستان کے مشرقی علاقے خوست میں سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آتشیں اسلحے سے لیس ایک شخص نے شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور دیگر 15 کو زخمی کر دیا۔ حملہ آور بعد اذاں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اہلکاروں کے مطابق اس حملے کے محرک سے متعلق ابھی کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔ تاہم طالبان اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں اس علاقے میں سرگرم ہیں۔ لیکن شادی کی کسی تقریب میں فائرنگ کے واقعات شاذ ہی دیکھے گئے ہیں۔ البتہ سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں قبائلی جھگڑے اور دشمنی کی روایت عام ہے۔ اس کے علاوہ اتوار کے روز مشرقی صوبے لغمان میں بھی توپ کا گولہ اچانک پھٹ جانے سے کم سے کم سات بچے ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بچے صوبے کے دارالحکومت مہترلام میں گرے ہوئے اس بم کے گولے سے کھیل رہے تھے کہ یہ اچانک پھٹ گیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اسداللہ دولت زئی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ بچے توپ کے اس گولے کے نزدیک کیسے  پہنچے اور یہ کیونکر پھٹ گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے متاثرہ تمام بچوں کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔

from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2PaOIIp

Related Posts

0 Response to "افغانستان: شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ،؛ 5 افراد ہلاک، 15 زخمی"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3