-->
افغان شہر بالا مرغب میں جاری لڑائی میں 150 سے زائد افراد ہلاک

افغان شہر بالا مرغب میں جاری لڑائی میں 150 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ باغیس صوبے کے شہر بالا مرغب  کا کنٹرول حاصل کرنے کی لڑائی میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ افغانستان کی فوج اس شہر کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کیلئے قابض عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل حملے کر رہی ہے جن میں اسے اتحادی فوجوں کے لڑاکا طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان فوج نے اب تک 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک اور مزید کئی درجن  کو زخمی کیا ہے۔ بھاری اسلحے سے لیس سیکڑوں طالبان عسکریت پسندوں نے جمعرات کے روز بالا مرغب پر حملہ کیا او ر وہ پولیس ہیڈکوارٹر اور جیل سمیت اس شہر کے اہم مقامات پر قابض ہو گئے۔ عسکریت پسندوں نے اس حملے میں 30 سے زائد افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور بہت سے دیگر کو پکڑ لیا۔ افغان وزارت دفاع نے پیر کے روز کابل میں بتایا ہے کہ اس واقعے کے بعد افغان فوج اور اتحادی افواج کے لڑاکا جہازوں نے طالبان کے ٹھکانوں پر مسلسل جوابی حملے جاری رکھے ہیں اور اس لڑائی میں گزشتہ دو روز کے دوران 12 فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت جبکہ امریکہ کی سربراہی میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری ہیں، موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی افغانستان کے دیگر علاقوں میں بھی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ افغانستان کیلئے امریکہ کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے اتوار کے روز افغانستان کا ایک ہفتے تک جاری رہنے والا دورہ مکمل کر لیا ہے جس کے دوران اُنہوں نے افغان کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے کلیدی نمائیندوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔ توقع ہے کہ زلمے خلیل زاد اس ماہ کے آخر میں طالبان کے ساتھ امن بات چیت کے اگلے دور کا آغاز کریں گے۔ یہ دور بھی قطر میں ہو گا۔

from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2uQn5Lx

Related Posts

0 Response to "افغان شہر بالا مرغب میں جاری لڑائی میں 150 سے زائد افراد ہلاک"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3