
پی ایس ایل کا پہلا الیمینیٹرمیچ، اسلام اور کراچی آمنے سامنے
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا پہلا الیمینیٹرمیچ دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں ٹیموں نے آستینں چڑھا لی ہیں، دونوں فتح کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے پر آمادہ ہیں کیوں کہ جو بھی ٹیم ہاری وہ ایونٹ سے ہی باہر ہوجائے گی ۔ جیتنے والی ٹیم کو جمعہ کے دن پشاور زلمی کا سامنا کرنا پڑے گااور پشاور کو ہرانے کی صورت میں ہی اسے فائنل تک رسائل ملے گی جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اس کا مقابلہ ہوگا۔کوئٹہ نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دومرتبہ پی ایس ایل چیمپئن رہ چکی ہے۔ 2016 میں پہلا اور2018 کا تیسرا پی ایس ایل اسی نے جیتا تھا۔ سیزن فور میں اسلام آباد اب تک دس میچ کھیل چکی ہے جس میں سے پانچ ہارے اور پانچ میں اسے فتح حاصل ہوئی۔ اتنے ہی میچ کراچی کنگز نے بھی کھیلے، ہارے اور جیتے ہیں مگر رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پوائنٹس ٹیبل پر تیسری اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے ۔ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں دومرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں اور یہ دونوں لیگ میچز اسلام آباد جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔ کراچی کنگز سپر لیگ کے چاروں سیزن میںپلے آف مرحلے تک پہنچی ہے۔۔۔۔مگر بہت مشکلوں کے بعد۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2Fdgqkr
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2Fdgqkr
0 Response to "پی ایس ایل کا پہلا الیمینیٹرمیچ، اسلام اور کراچی آمنے سامنے"
Post a Comment