-->
پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ شروع

پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ شروع

پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کا 23واں میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے ۔ کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور کو بیٹنگ کی آفر کی ہے ۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پشاور زلمی بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ سے برتر ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک سات، سات میچ جیت چکی ہیں اور دونوں کے دس، دس پوائنٹ ہیں۔ جو ٹیم بھی آج کا میچ جیتے گی اس کی پلے آف مرحلے میں ٹاپ پوزیشن یقینی ہوجائے گی۔ پشاور کے مقابلے میں کوئٹہ کی پوزیشن تھوڑی سی کم رہ جانے کی ایک وجہ یہ رہی کہ کوئٹہ کی ٹیم نے شروع کے چاروں میچز جیت لئے لیکن پھر یکے بعد دیگر دو میچ ہار گئی ۔ آج کے میچ کی ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دو بھائی کامران اکمل اور عمر اکمل دونوں ایک دوسرے کے مخالف کھیل رہے ہیں۔ کامران پشاور اور عمر کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2UiJs7x

Related Posts

0 Response to "پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ شروع"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3