-->
دوسرا ایلیمنیٹر،اسلام آباد کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت

دوسرا ایلیمنیٹر،اسلام آباد کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینٹر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ جو ٹیم بھی آج کا میچ جیتنے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی جہاں اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ کوئٹہ کوالیفائر زمیں پشاور زلمی کودس رنز سے ہارا کر فائنل میں پہنچی ہے اور اگر آج کا میچ پشاور زلمی نے ہی جیتا تو پھر مقابلہ انتہائی سخت ہونے کی امید ہے کیوں کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے جیتنے کے لئے سرڈھڑ کی بازی لگادیں گی۔ پشاور زلمی کو اس میچ میں کامران اکمل ، امام الحق ، لیام ڈاؤ سن، پولاڈ ، ڈیرن سیمی اور مصباح الحق کی ٹبیٹنگ پر بہت حد تک منحصر رہنا ہوگا ۔اسی طرح بالرز کے طور پر اسے حسن علی، وہاب ریاض اور ملز کی مدد لینا ہوگی۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس لیوک رونکی ، ڈیلپورٹ اور پروالٹن جبکہ بالنگ میں آصف علی، فہیم اشرف،  محمد سمیع اور رومان رئیس کی مہارت اور ہنر حاصل ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم لیوک رونکی، کیمرون ڈلپورٹ، ایلکس ہیلز، والٹن، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد سمیع، محمد موسیٰ اور رومان رئیس۔ پشاور زلمی کامران اکمل، امام الحق، صہیب مقصود، عمر امین، جارڈن، کیرون پولاڈ، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی، ملز اور سمین گل۔    

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2FdVGJg

Related Posts

0 Response to "دوسرا ایلیمنیٹر،اسلام آباد کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3