
کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت
پی ایس ایل ایونٹ کا 24 واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ابوظہبی میں شروع ہوگیا ہے ۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان سلطان کے اوپننگ بلے بازوں عمر صدیق اور جیمس ونسے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمر صدیق جنہوں نے اس سے پچھلے میچ میں بہت اچھی بیٹنگ کی تھی اور ایک اچھا اسکور بنایا تھا وہ بدقسمتی سے آج کریز پر ٹھیک سے ٹک بھی نہیں پائے اور پہلے اوور میں ہی عثمان شنواری نے انہیں پانچ رنز پر بولڈ کردیا۔ پانچ رنز ہی ٹیم کا مجموعی اسکور تھا ۔ ان کی جگہ چارلس کھیلنے آئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے دو اوور کے کھیل میں 10 رنز بنائے۔ ونسے چار اور چارلس ایک رنز پر کھیل رہے تھے۔ ملتان سلطانزکے دیگر بیٹسمینوں می جیمس ونسے، عمر صدیق، جانسن چارلس، شعیب ملک، حماد اعطم، ڈینیل کرسچین، محمد الیاس، محمد عباس ، کریس گرین اور عرفان خان شامل ہیں۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2IRxznN
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2IRxznN
0 Response to "کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت"
Post a Comment