
کوئٹہ ٹاس جیت گیا ، لاہور نے دوسرے ہی اوور میں ایک وکٹ گنوا دی
شارجہ میں ہفتے کی شام ہونے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ شروع ہوگیا ہے۔ کوئٹہ نے آج مسلسل چوتھی بار ٹاس جیتا ہے اور اب تک ٹاس جیتنے والی باقی ٹیموں کی طرح ٹاس جیت کر پہلے مخالف ٹیم کو کھیلنے کا موقع دیا ہے ۔ اس طرح لاہور کو پہلے بیٹنگ کا موقع ملاہے۔ شاید یہ پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی پریشر تھا کہ لاہور کے اوپنر فخر زمان تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ اس وقت تک ٹیم کا اسکور صرف 15 رنز تھا۔ انہیں عمر اکمل نے کیچ کیا جبکہ بالر محمد نواز تھے۔ کوئٹہ کی ٹیم شین واٹسن، احسن علی، عمر اکمل، ریلی روسوؤ، سرفراز احمد، ڈیوائن اسمتھ، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، انور علی اور فواد احمد۔ لاہور کی ٹیم فخر زمان، سہیل اختر سلمان بٹ، اے بی ڈی ویلئیرز، کورے اینڈرسن، ڈیوڈ وائز، گوہر علی ، سندیپ، یاسر شاہ ، حارث روف اور راحت علی۔ پوائنٹس ٹیبل کوئٹہ اب تک ایونٹ کے تین میچ جیت چکا ہے ۔اسی سبب پوائنٹس ٹیبل پر اس کی برتری برقرارہے۔ کوئٹہ کی مخالف ٹیم ’لاہورقلندرز ‘نے 4 میچوں میں سے 2 جیتے اور 2 میچز ہارے ہیں۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2U5x62u
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2U5x62u
0 Response to "کوئٹہ ٹاس جیت گیا ، لاہور نے دوسرے ہی اوور میں ایک وکٹ گنوا دی"
Post a Comment