
کراچی کے خلاف اسلام آباد کے خلاف تین وکٹ آؤٹ
پی ایس ایل ایونٹ کے تحت آج کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔ اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس لحاظ سے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملا ہے ۔ اسلام آباد کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے بعد ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے نام اس طرح ہیں : لیوک رونکی، صاحبزادہ فرحان ، کیمرون ڈلپورٹ، حسین طلعت ، آصف علی ، شاداب خان، فہیم اشرف، وائن پاریل، سمت پاٹیل، رومان رئیس اور محمد موسیٰ کراچی ٹی میں شامل ہیں : کولن مونرو، بابر اعظم ، اویس ضیا، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹن ، بین ڈنک، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عامر ، عمر خان اور عثمان شنواری ۔ کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز بہتر انداز میں نہیں ہوا اور پہلی ہی بال پر مزو رومان رئیس کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ اسلام آباد کو دوسری وکٹ گرنے کا بھی زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا۔ ٹیم کا اسکور صرف 19رنز ہی تھا کہ اویس ضیا آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے تین رنز بنائے تھے۔ ان کی وکٹ محمد موسیٰ نے لی۔ تیسری وکٹ انگرام کی صورت میں صرف 25رنز پر گرگئی جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور اب سے کچھ دیر پہلے تک چھ اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 34رنز تھا۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2IHKUi6
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2IHKUi6
0 Response to "کراچی کے خلاف اسلام آباد کے خلاف تین وکٹ آؤٹ"
Post a Comment