-->
پی ایس ایل فورکی ٹیمیں، اسلام آباد یونائٹیڈ اعزاز کا دفاع کرے گی

پی ایس ایل فورکی ٹیمیں، اسلام آباد یونائٹیڈ اعزاز کا دفاع کرے گی

پاکستان سپر لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم اور دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر رُمان رئیس فٹ ہوگئے ہیں اور وہ سیزن فور میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان ٹی 20کے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی اسلام آباد کو فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اُنہیں سیزن فور کے لئے کپتان مقرر کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پہلے اور تیسرے سیزن کی فاتح ہے، سیزن فور میں وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ سیزن ون کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے تھے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 18 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔ ڈیوین اسمتھ کو دھواں دار 51 گیندوں پر چار چھکوں اور سات چوکوں کی دھواں دار 73رنز کی اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔ سیزن تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اُس وقت کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے کر اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کیا تھا۔فائنل میں پشاور زلمی کو 3وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ پشاورزلمی نے 9وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے تھے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 13گیندوں پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا تھا۔ لیوک رونکی نے صرف 26گیندوں پر 52رنز بناکر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیااور انہیں مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔ سیزن فور میں بھی یونائیٹڈ کو نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپرو بیٹسمین لیوک رونکی کی خدمات حاصل ہوں گی، وہ مختصر فارمیٹ کے اسپیشلسٹ بیٹسمین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ رونکی نے 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 18رنز کی اوسط سے مجموعی طور پر 359 رنز بنائے ہیں، اُن کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 51رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اسپیشلسٹ بیٹسمینوں میں صاحبزادہ فرحان، آصف علی، حسین طلعت، لیوک رونکی، این بیل، فلپ سالٹ، رضوان حسین اور ناصر نواز کی خدمات حاصل ہوں گی۔ این بیل کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔ انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 8میچوں میں 188 رنز بنائے ہیں سب سے زیادہ اسکور 60رنز ناٹ آؤٹ ہے جبکہ فلپ سالٹ کا تعلق بھی انگلینڈ ہے اور وہ 29 ٹی 20 میچوں میں 25اعشاریہ 5 کی اوسط سے 612رنز بنا چکے ہیں۔ بولرز میں محمد سمیع، رمان رئیس، شاداب خان، وین پارنیل، ظفر گوہر، وقاص مقصود، محمد موسیٰ اور زاہد خان ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کریں گے۔ رومان رئیس نے پاکستان ٹیم کی جانب سے 8 ٹی20 میچز کھیلے ہیںجن میں انہوں نے 8وکٹیں لی ہیں۔ شاداب خان موجودہ قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور 31میچوں میں 41وکٹیں لے چکے ہیں۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر پارنیل نے 40 ٹی20 میچوں میں 41وکٹیں لی ہیں۔ آل راؤنڈر میں فہیم اشرف، کیمرون ڈیل پورٹ، سمیت پاٹیل اور عماد بٹ بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائیں گے۔ فہیم اشرف کا شمار قومی ٹیم کے اہم آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، 24 میچوں میں ان کی 22 وکٹیں ہیں جبکہ 104 رنز بھی ان کے کھاتے میں ہیں۔ کیمرون ڈیل پورٹ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے، وہ 183 ٹی 20میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں، ان کے مجموعی رنز کی تعداد 4175 ہے، 109 ناٹ آؤٹ ان کا بہترین اسکور ہے، وہ 55 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ سمیت پاٹیل انگلینڈ کے اہم آل راؤنڈر ہیں، 238 ٹی 20 میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 199 ہے جبکہ  25 اعشاریہ 62 کی اوسط سے 4313 رنز بھی بناچکے ہیں۔

from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2HWwv1r

Related Posts

0 Response to "پی ایس ایل فورکی ٹیمیں، اسلام آباد یونائٹیڈ اعزاز کا دفاع کرے گی"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3