-->
طالبان کو امن مذاکرات میں براہ راست شرکت کی پیشکش

طالبان کو امن مذاکرات میں براہ راست شرکت کی پیشکش

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہ راست امن مذاکرات میں شرکت کی پیشکش کی ہے۔ ان کا یہ بیان گزشتہ ہفتے قطر میں امریکہ اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پرقوم سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ’میں طالبان سے کہتا ہوں کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لئے آگے آئیں اور امن مذاکرات میں براہ راست شرکت کریں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ حکومتی پیشکش کوقبول کریں۔   اس سے قبل افغان حکام نے قطر مذاکرات سے باہر رکھنے پر خبردار کیا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے کسی بھی معاہدے کوکابل کی توثیق ضروری ہوگی۔ تاہم طالبان  نے اشرف غنی حکومت کو ’کٹھ پتلی ‘قرار دیتے ہوئے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا تھا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھاکہ طالبان کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں یا تووہ افغان عوام کا ساتھ دیں یا پھر دوسروںکے ہاتھوں استعمال ہوں۔‘ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ حکومت سالوں سے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے اور یہی خواہش افغان عوام کی بھی ہے۔ کوئی بھی ملک ہمیشہ کسی دوسرے ملک کی فوج کی مدد نہیں کرنا چاہتا لیکن موجودہ صورت حال میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے بعد مثبت پیش رفت سامنے آئی تھی۔مذاکرات میں فوجی انخلا کے مجوزہ پلان سمیت مختلف اُمور پر عبوری بات چیت بھی کی گئی تھی۔

from دنیا - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2UlfEqk

Related Posts

0 Response to "طالبان کو امن مذاکرات میں براہ راست شرکت کی پیشکش"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3