
سلمان صوفی مدر ٹریسا ایوارڈ کے لیے نامزد
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اسٹریٹیجک ریفارم یونٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی کو خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ان کے کام کے اعتراف میں بھارت میں ’مدرٹریسا ایواڈ برائے 2018‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ مدر ٹریسا ایوارڈ دینے کی تقریب 21 اکتوبر کو ممبئی میں منعقد ہو گی۔ اس سے قبل انسانی خدمات پر یہ اہم ایوارڈ دلائی لامہ، ملالہ یوسف زئی، پرنیانکا چوپڑا، مہاترمحمد، بلقیس ایدھی، نیرجا بھنوت اور عبداللہ بن زیاد بن نہان کو مل چکا ہے۔ اس سال سلمان صوفی کے ساتھ جن دوسری شخصیات کو ایوارڈ دیا جا رہا ہے ان میں نوبیل انعام یافتہ شریں عبادی، نوبیل انعام یافتہ توکل کرمان، رولا غنی، یونمی پارک، ایزک وسیلی، خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی نوبیل انعام یافتہ یزیدی خاتون نادیہ مراد اور ڈاکٹر ناشوا الروانی شامل ہیں۔ سلمان صوفی کو نئی حکومت نے اپنے عہدے سے الگ کر دیا تھا۔ صوفی نے کہا ہے کہ وہ اپنا یہ ایوارڈ پاکستان کی ان خواتین کے نام منسوب کرتے ہیں جنہیں تشدد اور ہراساں کیے جانے کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ انہیں انصاف دلانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
from خبریں - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2NKz83Y
from خبریں - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2NKz83Y
0 Response to "سلمان صوفی مدر ٹریسا ایوارڈ کے لیے نامزد"
Post a Comment