-->
عمران خان اُمید کی کرن ہیں: رہنما مسلم لیگ (ن)

عمران خان اُمید کی کرن ہیں: رہنما مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور پاکستانی کشمیر کے سابق وزیر اعظم سکندر حیات خان نے وزیر اعظم عمران خان کو اُمید کی کرن قراد دیا ہے اور اُن کی اپیل پر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔ پیر کے روز کوٹلی کے ایک بنک میں ڈیم فنڈز میں دس لاکھ روپے عطیہ جمع کرانے کے بعد وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی تعریف کی اور نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس نواز لیگ کے ساتھ نہیں ہیں جس کے قائد کے بیٹے کہیں کہ وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں ۔ سکندر حیات نے پاکستانی کشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی ڈیم فنڈز میں عطیہ جمع کروانے کا مشورہ دیا۔ سکندر حیات پاکستانی کشمیر کے پہلے سیاسی راہنما ہیں جنھوں نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ جمع کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فاروق حیدر کو ’چیف جسٹس پاکستان کو نہیں مانتا‘ اور ’عمران خان کے پاکستان میں نہیں جاؤں گا‘ جیسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ سکندر حیات نے کہا کہ پاکستانی کشمیر کے لوگوں کو اس طرح کے بیانات میں نہیں الجھانا چاہیے۔ واضع رہے سکندر حیات خان پاکستانی کشمیر کے ایک بار صدر اور دو بار وزیراعظم رہ چکے ہیں  ۔ وہ پہلی بار 1985 میں پاکستانی کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سکندر حیات کی طرف سے یہ بیان  ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان میں مسلم لیگ ن مخالف وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔ پاکستانی کشمیر کے سینئر صحافی عبدالحکیم کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ کا عطیہ سیاسی رشوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکندر حیات کا یہ اقدام  پاکستانی کشمیر کی حکومت کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔ تاہم تجزیر کار اظہر مسعود وانی کا کہنا ہے کہ سکندر حیات کا عمر کے اس حصے میں عطیہ محض لوگوں کی بھلائی کے لیے ہے۔ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔  پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2016 سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہے۔

from پاکستان - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2oUZwxX

Related Posts

0 Response to "عمران خان اُمید کی کرن ہیں: رہنما مسلم لیگ (ن)"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3