-->
ایشیاء کپ ،بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل آج ہوگا

ایشیاء کپ ،بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل آج ہوگا

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ایشیاء کپ کا فائنل جمعہ کی شام دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت ایونٹ میں ناقابل شکست ہونے کے ساتھ ساتھ ٹائٹل کے لئے بھی فیورٹ ہےلیکن بنگلادیش کی غیر معمولی پرفارمنس اور فائنل تک پہنچنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنا آسان نہیں ہوگا کہ فائنل میچ کون سی ٹیم جیتی ہے۔  بھارت اب تک چھ بار ایشیاء کپ جیت چکا ہے لیکن اگر بنگلا دیش آج کا میچ جیت اور فائنل جیت جاتا ہے تو اس کے لئے یہ پہلا ایشین ٹائٹل ہوگا، اس لئے بنگلادیش کی ٹیم یہ میچ جیتنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل سن 2016میںبھی ایک فائنل کھیلا جاچکا ہے ۔ یہ موقع تھا’ ٹی 20‘کاـ جس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل تھیں۔مجموعی طور پر بنگلادیش تیسری بار ’فائنل‘ کھیلنے جارہا ہے۔ بھارت اپنی کامیابی کے لئے بیٹنگ پر انحصار کرے گا کیوں کہ اس کی بیٹنگ لائن بہت مضبو ط ہے ۔ اوپنرز سے لیکر مڈل آرڈر تک تجربہ کار بیٹسمین کی لائن لگی ہے۔    آج کے میچ کے حوالے سے بھارتی نائب کپتان شیکھر دھون پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ’ ناقابل شکست رہنے کے باوجود بنگلادیش کو آج کا میچ ہرانا آسان نہیں  ہوگا، بنگلادیش ٹیم کی سب سے بڑی خصوصیت پریشر کو برداشت کرجانا ہے۔ ‘ ادھر بنگلادیش اپنے دو اہم کھلاڑیوں تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے بغیر آج میدان میں اترے گا ۔ اس کے دونوں کھلاڑی زخمی ہونے کےسبب یہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ اس کے باوجود بنگلادیش فائنل میں بھارت کو ہرانے کا عزم لئے ہوئے ہے۔ بنگلا دیش کے وکٹ کیپر مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے ’لڑکوں کے لئے سیکھنے کا یہ سب سے اچھا موقع ہے ۔ مجھے امید ہے کہ وہ ناصرف اس موقع پر پیدا ہونے والے صورتحال سے بہت کچھ سیکھیں گے بلکہ وہ میچ کی آخری بال تک جیت کی جنگ جاری رکھیں گے ۔ ‘ مرتضیٰ نے ایک روز قبل ہونے والی اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’ٹیم کے لئے بھارت سے میچ جیتنے کی جنگل مشکلات سے پر ہوگی خاص طور سے ایسی صورتحال میں جبکہ اس کے دو سرفہرست کھلاڑی زخمی ہوں گے لیکن ہم یہ جنگ جاری رکھیں گے ، ہماری یہ جنگ میچ کی آخری گیند تک جاری رہے گی۔ 

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2xKkPar

Related Posts

0 Response to "ایشیاء کپ ،بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل آج ہوگا"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3