
امریکی شہر بوسٹن میں گیس دھماکے سے 20 گھر نذر آتش
امریکی شہر بوسٹن کے کم از کم 20 گھروں میں جمعرات کی شام گیس کے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ عمارتوں سے اس قدر دھواں اٹھ رہا ہے اور شعلے اتنے بلند ہیں کہ لارنس، انڈوور اور نارتھ انڈوور کے قصبوں میں آسمان دکھائی نہیں دے رہا۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن سینکڑوں پریشان حال رہائشی اپنے گھر چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس سے شام کے رش کے أوقات میں ٹریفک جام ہو کر رہ گیا ہے۔ نارتھ انڈوور کے ایک عہدے دار نے صورت حال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا گھر چھوڑتے وقت گیس کو بند کر دیں۔ مقامی گیس کمپنی نے کہا ہے کہ گیس کی پائپ لائنوں میں دباؤ کم کر رہے تاہم گیس کو مکمل طور پر بند کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
from خبریں - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2OjSPkh
from خبریں - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2OjSPkh
0 Response to "امریکی شہر بوسٹن میں گیس دھماکے سے 20 گھر نذر آتش"
Post a Comment