
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور پی ایس ایل کے حوالے سے شہرت میں اضافہ کرنے والے نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے پیر کی شام استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئیٹر پر کیا۔ نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم عمران خان کے عہدے کا حلف اٹھانے کے منتظر تھے ۔ ساتھ ہی ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ ان کی تمام نیک خواہشات پی سی بی اور قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ٹیم روز بہ روز مضبوط ہو اور دن بہ دن ترقی کی سیڑھیاں طے کرے۔ مقامی میڈیا اطلاعات کے مطابق نجم سیٹھی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے۔ کھیل اور سیاسی حلقوں کے لئے استعفیٰ غیر متوقع نہیں ہے ۔ سن 2013 کے انتخابات کے بعد سے ہی نجم سیٹھی کو عمران خان کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے کیونکہ پی سی بی کا چیئرمین بننے سے پہلےیعنی 2013کے انتخابات کے وقت وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔ ان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سیاسی طرفدار ی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے کچھ اشارے بھی ملتے رہے ہیں اور مقامی میڈیا میں نئے چیئرمین کے طور پر احسان مانی کا نام سامنے آچکا ہے۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2N3ESGs
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2N3ESGs
0 Response to "پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا"
Post a Comment