-->
پاکستان نے زمبابوے کو کلین سوئپ کر دیا

پاکستان نے زمبابوے کو کلین سوئپ کر دیا

پاکستان نے زمبابوے کو پانچ ایک روز میچوں کی سیریز میں اتوار کے روز بلاوائیو میں کھیلا جانے والا پانچواں اور آخری میچ بھی131رنز سے جیت لیا اور یوں زمبابوے پاکستان کے ہاتھوں سے  کلین سوئپ ہونے سے نہ بچ سکا۔ آج کے کھیل کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے دیا جانے والا 365 رنز کا بڑا ہدف تھا۔ پاکستان نے اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 364رنز بنائے تھے لیکن زمبابوے مقررہ پچاس اوورز میں کوشش کے باوجود 4 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز ہی بنا سکا۔ پاکستان کی جانب سے ملنے والے 365 رنز کے ہدف کے حصول کے لئے زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز  ہملٹن مساکادزا اور کامون حکاموے نے بہت پرسکون انداز میں کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 34،34 رنز اسکور کئے اور مجموعی طور پر ایکسٹرا رنز کے ساتھ 68 رنز کی پارٹنر شپ کی ۔ اتفاق سے دونوں اوپنرز نے ناصرف 34، 34 رنز بنائے بلکہ دونوں نے اپنے اپنے انفرادی اسکور میں دو، دو چھکے اور تین ، تین چوکے لگائے۔  تاہم مساکادزا کو حسن علی نے بولڈ کیا جبکہ کامون حکاموے کو امام الحق نے محمد نواز کی بال پر کیچ کیا۔ مسواور 39 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہونے والے زمبابوے کے تیسرے کھلاڑی تھے جنہیں آصف علی نے حسن علی کی بال پر کیچ آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر مرے محمد نواز کی بال پر بولڈ ہوئے لیکن انہوں نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔ ان کے بعد پانچویں اور چھٹی وکٹ کے طور پر پیٹر مور اور چگمبورابیٹنگ کے لئے آئے جنہوں نے بالترتیب 44 اور 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سات بالرز کو آزمایا گیا جن میں سے حسن علی اور محمد نواز دو، دو وکٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ محمد عامر، جنید خان، شاداب خان ، سرفراز احمد اور شعیب ملک ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ امام الحق کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا جبکہ فخرزمان نے سیریز میں 515 رنز بنانے پر مین آف دا سیریز  کا اعزاز حاصل کیا۔ امام الحق کا اعزاز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی اس سیریز میں جہاں فخر زمان کو نئے ریکارڈ ز بنانے کا موقع ملا وہیں امام الحق کو بھی یہ اعزاز ملا کہ وہ 79  رنزکی اوسط سے 395رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے مجموعی طورپر 9 میچز  میں چار سنچریوں سمیت 544 رنز بنائے۔ یہی نہیں بلکہ وہ اسی سیریز کے دوران پہلی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے  ۔

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2Ls1jHQ

Related Posts

0 Response to "پاکستان نے زمبابوے کو کلین سوئپ کر دیا"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3