
کینیڈین پاپ اسٹارجسٹن بیبرکی امریکی ماڈل سے منگنی
نوجوان نسل کے مقبول پوپ سنگرجسٹن بیبرنے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کرلی۔گرامی ایوارڈجیتنے والے جسٹن بیبراپنے گانوں کے علاوہ کسی نہ کسی تنازعہ کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ’ای نیوز‘ کے مطابق جسٹن بیبراورہیلی بالڈوین کی منگنی بہاماس میں ہوئی۔دونوں میں2016میں دوستی ہوئی تھی لیکن پھر وہ ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد جسٹن بیبر اورسلینا گومز کی طویل عرصے تک دوستی رہی۔ سی این این کا کہنا ہے کہ جسٹن اورہیلی گزشتہ ایک مہینے سے مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دے رہے تھے جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ جسٹن بیبر اورہیلی بالڈ ون کے ایجنٹس نے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جسٹن بیبرکا شمارمیوزک کی دنیا کے ایسے آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جن کے گانے سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔دنیا بھرمیں پھیلے جسٹن بیبرکے لاکھوں فین ان کی رومینٹک لائف کے بارے میں جاننے میں بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔
from خبریں - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2KYtrCe
from خبریں - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2KYtrCe
0 Response to "کینیڈین پاپ اسٹارجسٹن بیبرکی امریکی ماڈل سے منگنی"
Post a Comment