-->
انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلہ، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلہ، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

انڈونیشیا کے ایک تفریحی علاقے لومبوک میں اتوار کے روز ایک طاقت ور زلرلے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے اور بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی اور طاقت ور زلزلے کے بعد تقریباً نصف گھنٹے تک  کم شدت کے  جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔ حکام نے کہا ہے کہ زلزلے نے جزیرے کو الصباح اس وقت نشانہ بنایا جب بہت سے لوگ ابھی سو رہے تھے۔ عمارتیں گرنے سے تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے اور بہت سے لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے عمارتوں سے دور کھلے مقامات کی طرف بھاگ گئے۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے مرکزی شہر ماتارام سے تقریباً 31 میل شمال مشرق میں تھا۔ ماہرین کے نزدیک  6.4 شدت کے زلزلے کو طاقت ور سمجھا جاتا ہے اور وہ شدید نقصان پہنچانے کا سبب  بنی سکتا ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین  میں تھا اس لیے  زلزلے سے سمندر میں مدو جز پیدا نہیں ہوا۔ لومبوک کا جزیزہ معروف سیاحتی جزیرے بالی کے ساتھ واقع ہے۔ زلزلے کے جھٹکے بالی میں بھی محسوس کیے گئے۔۔ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے محکمے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

from دنیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2mWoXOZ

Related Posts

0 Response to "انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلہ، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3