-->
افغانستان کو اولین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست

افغانستان کو اولین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست

افغانستان کی کرکٹ ٹیم اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں بھارت کے ہاتھوں میچ کے دوسرے ہی دن ایک اننگ اور 262 رنز سے ہار گئی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے صرف بھارت اور زمبابوے ایسی صورت صورت حال سے دوچار ہوئے ہیں جب یہ ٹیمیں ایک ہی دن دو مرتبہ آؤٹ ہو گئیں۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے وجے اور دھون کی سنچریوں کی مدد سے 474 رنز بنائے۔ وجے  105 رنز بنا کر وفادار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ شکھر دھون نے 107 رنز بنائے اور وہ یامین احمدزئی کی بال پر محمد بنی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ پانڈیے نے 71 اور راہول نے 54رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے روز کھانے اور چائے کی وقفے کی درمیان محض 27.5 اوورز کھیل کر 109 رنز بنا سکی۔ افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ محمد نبی 24 اور محمد شہزاد اور رحمت شاہ 14,14رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس اننگ میں بھارت کی طرف سے ایشون نے 4، اجیت شرما اور اجے جدیجا نے دو دو وکٹیں وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعد افغانستان دوسری اننگ میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم صرف 103 رنز ہی بنا سکی۔ حشمت شاہدی 36 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان اصغر سٹانکزئی نے 25 رنز بنائے۔ اس اننگ میں بھارت کی طرف سے اجے جدیجا نے چار، یادو نے تین اور اجیت شرما نے دو کھلاڑیوں کو پیولین کی راہ دکھائی۔  شکھر دھون کو، جنہوں نے صرف 96 گیندوں پر 107 رنز بنائے،  مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

from خبریں - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2t10WK1

Related Posts

0 Response to "افغانستان کو اولین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3